loader image
ENTER TO LEARN, LEAVE TO SERVE
shadow

State-Level Islamic Quiz Competition Highlights Islamic Knowledge and Cultural Heritage 10.10.2024

The State-Level Islamic Quiz Competition held at C. Abdul Hakeem College (Autonomous) on 10th October 2024 was a major event organized by the Urdu Department. Various teams from across Tamil Nadu showcased their knowledge of Islamic history and theology. The event was led by the college's secretary, Mr. S. Z. Abrar Ahmed, and featured an inspiring speech from Mufti V. P. Ammar Ahmed.

The winning teams from New College and Crescent University received books and certificates as rewards. The event demonstrated the importance of linking youth with their cultural and religious roots.

سی عبد الحکیم کالج (خودمختار) میل وشارم، ضلع رانی پیٹ، تامل ناڈو میں ریاستی سطح کے اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد
میل وشارم: سی عبد الحکیم کالج (خودمختار) میل وشارم کے شعبہ اردو کی جانب سے 10 اکتوبر 2024 بروز جمعرات صبح 11 بجے سیمینار ہال میں ریاستی سطح کے اسلامی کوئز مقابلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ریاست بھر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے پندرہ مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کی صدارت سی عبد الحکیم کالج کے  سیکریٹری جناب ایس۔ زیڈ۔ ابرار احمد صاحب نے کی۔تقریب کا آغاز کالج کے طالب علم محمد معاذ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا پھر نعت ِشریف محمد راتق نے پیش کی۔
مہمان ِخصوصی مفتی وی۔ پی۔ عمار احمد صاحب، مدرس مدرسہ مَنبع الحسنات عربی کالج، میل وشارم کے افتتاحی خطاب سے ہوا، جس میں آپ نے نے علمِ دین کی اہمیت اور اسلامی تاریخ سے روشناس ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو دین اور علم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔آپ نے منتظمین ِ اجلاس کی خدمت میں ہدیہ تبریک وتہنیت پیش کی کہ آج کہ اس مادیت کے دور میں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد نوجوان تعلیم یافتہ نسل کو دین اور اپنی جڑوں سے جوڑے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
اس کے بعد کوئز کے مقابلوں کا آغاز ہوا، کوئز ماسٹرز کے فرائض مولوی حافظ محمد سیفی عمری استاد جامعہ دارالسلام عمرآباد اور  پروفیسر ڈاکٹر کے۔ ابرار احمد نے انجام دیے۔ مقابلے میں ریاست بھر سے متعدد کالجوں نے شرکت کی اور طلبہ نے اسلامی تاریخ، فقہ، اور دیگر دینی موضوعات پر معلوماتی سوالات کے جوابات دیے۔ شائقین کی دلچسپی کو بنائے رکھنے کے لیے درمیان میں ان سے بھی سوالات پوچھے گئے جس کے صحیح جوابات پر انھیں انعامات سے سرفراز کیا گیا۔
مقابلہ میں پہلا انعام نیوکالج،چنئی اور دوسرا انعام کریسنٹ یونیورسٹی چنئی کی ٹیموں نے حاصل کیا۔ مزید تشجیعی انعامات کے ذریعہ سے طلباء کی ہمت افزائی کی گئی۔ انعامات میں طلباء کو قیمتی کتابوں سمیت اسناد سے نواز گیا۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس۔ اے۔ ساجد، ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس۔ محمد یاسر، کنوینر ڈاکٹر کے۔ ابرار احمد، کوآرڈینیٹر سی۔ فیضان احمد، اور آرگنائزنگ سیکریٹری عتیق احمد نے پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنی خدمات انجام دیں۔
یہ اسلامی کوئز مقابلہ نوجوان طلبہ کے علم میں اضافے اور انہیں دینی موضوعات پر آگاہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا۔ پروگرام میں کالج کے اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی

Translate »
Skip to content